اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : اے ٹی ایم کارڈ سویپر گرفتار - پرتاپ گڑھ ضلع

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پولیس نے اے ٹی ایم کارڈ کا سرقہ کرنے والے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

بارہ بنکی : اے ٹی ایم کارڈ سویپر گرفتار
بارہ بنکی : اے ٹی ایم کارڈ سویپر گرفتار

By

Published : Jun 16, 2020, 10:41 PM IST

دونوں اے ٹی ایم کیبن میں آنے والے صارفین کی مدد کے بہانے ان کا پن کوڈ جان لیتے تھے اور ان کا اے ٹی ایم کارڈ بدل دیتے تھے۔

بارہ بنکی : اے ٹی ایم کارڈ سویپر گرفتار

بارہ بنکی شہر میں ججیز کمپاؤنڈ کے قریب گزشتہ 3 مارچ کو بینک آف بڑودا کے اے ٹی ایم سے ایک شخص نے جعلسازی سے دو دفعہ میں 60 ہزار روپیہ نکالے جانے کی شکایت کی تھی۔ اسی طرح 10 جون کو رام کشور شریواستو نے الہ آباد بینک کے اے ٹی ایم سے 25 ہزار روپے نکالے جانے کی شکایت کی تھی۔ پولیس اسی معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔

منگل کو پرتاپ گڑھ ضلع کے کرشنا سنگھ اور اتر ٹولہ بنکی کے رہائشی مہیندر پرتاپ سنگھ کو دیوا تراہے سے گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے اعتراف کیا کہ یہ دونوں گھوم گھوم کر اے ٹی ایم کی ریکی کرتے تھے۔ جس اے ٹی ایم کیبن میں گارڈ نہیں ہوتا تھا یہ وہیں جاتے تھے اور وہاں پیسے نکالنے آنے والوں کو اپنا شکار بناتے تھے۔

ان کے پاس تمام بینکوں کے کارڈ ہوتے ہیں۔ جب اے ٹی ایم کی زیادہ معلومات نہ ہونے کے سبب پیسے نکالنے آئے صارفین سے دونوں ملزمین ان کا پن نمبر جانتے تھے۔ پھر ان کا پیسہ نکالنے کے بہانے ان کو اسی بینک کا دوسرا اے ٹی ایم کارڈ دیتے تھے۔ اس کے بعد صارفین کے کارڈ سے پیسہ نکالتے تھے یہ آن لائن شاپنگ کر لیتے تھے۔ دونوں ملزمین اب تک متعدد اضلاع میں اس قسم کی واردات کو انجام دے چکے ہیں۔

پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالتے وقت ہوشیار رہیں۔ پن کوڈ انٹر کرتے وقت ہاتھ سے نمبرس کو کور کر لیں۔ تاکہ کوئی بھی شخص یہ کیمرا ان کا پن کوڈ جان نہ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details