اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سڑک کے کنارے تڑپ رہی گائے، کوئی پرسانِ حال نہیں - بے زبان جانور

یوپی میں گائے کا تحفظ ریاست کی یوگی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ جس کے لئے متعدد اسکیمات چلائی جا رہی ہیں اور کروڑوں روپیہ کی رقم خرچ کی جا رہی ہے، لیکن اس کے باوجود گائیوں کا تحفظ کسی مسئلے سے کم نہیں ہے۔ ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں ایک گائے گزشتہ ایک ہفتے سے تڑپ رہی ہے۔

بارہ بنکی: سڑک کے کنارے تڑپ رہی گائے، کوئی پرسانِ حال نہیں
بارہ بنکی: سڑک کے کنارے تڑپ رہی گائے، کوئی پرسانِ حال نہیں

By

Published : Feb 17, 2021, 10:36 AM IST

گائے ایک بے زبان جانور ہے جس کا تحفظ ضروری ہے۔ کچھ افراد گائے کے نام پر فرقہ پرستی کی سیاست تو ضرور کرتے ہیں لیکن جتنا اس بے زبان جانور کو تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے اُتنا اس کی حفاظت نہیں کی جاتی۔ یوپی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں گائے کے زخمی ہونے کے بعد اس کا کوئی پرسانِ حال ہی نہیں ہے۔ جب کہ وہ تقریباً ایک ہفتہ سے تڑپ رہی ہے۔ لیکن ابھی تک کسی بھی ذمہ دار اور گائے کے حقوق کے لیے کوشش کرنے والوں کو اس بے زبان گائے کے درد کا احساس نہیں ہوا ہے۔

بارہ بنکی: سڑک کے کنارے تڑپ رہی گائے، کوئی پرسانِ حال نہیں

واضح ہو کہ لکھنؤ- ایودھیا روڈ پر کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم کے قریب ایک گائے تڑپ رہی ہے۔ علاقائی لوگوں کے مطابق تقریباً ایک ہفتے قبل اس گائے کو ایک انڈیکا کار نے ٹکر مار دی تھی، جس کی وجہ سے گائے کے پچھلے پیر کی ہڈی اور سنگھ ٹوٹ گیا ہے۔ جس کے سبب اسی روز سے گائے کھڑی نہیں ہو پا رہی ہے۔ علاقائی لوگوں نے گائے کا علاج تو کرایا لیکن جلد ہی کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ علاقائی لوگ اس کے کھانے پینے کا بھی انتظام کررہے ہیں۔

بارہ بنکی: سڑک کے کنارے تڑپ رہی گائے، کوئی پرسانِ حال نہیں

علاقائی لوگوں نے گائے کی اس صورت حال کی اطلاع تمام ذمہ داروں کو دی، لیکن ابھی تک کسی نے بھی اس بے زبان گائے کے درد کا احساس نہیں کیا ہے۔ علاقہ کے تمام لوگ گائے کے تئیں ذمہ داروں کے اس رخ سے ناراض ہیں۔

بارہ بنکی: سڑک کے کنارے تڑپ رہی گائے، کوئی پرسانِ حال نہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details