ریاست اترپریش کے ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ مبارکپور میں واقع معروف دینی تعلیمی ادارہ الجامعۃالاشرفیہ کے استاذ مفتی بدر عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔
مفتی بدر عالم نے کہا کہ کورونا وائرس نے قوم کے سرمایہ داروں کی معاشی حالت کو متاثر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر و گاؤں کے بیشتر مکاتب و مدارس بحران کے شکار ہیں۔ کچھ مدارس بند ہونے کے دہانے پر ہیں اور کچھ بند ہو چکے ہیں۔ لہذا قوم کی غیرت بیدار ہونے کا وقت ہے، جو تعلیمی ادارے بند ہونے کے دہانے پر ہیں یا بند ہو چکے ہیں ان کا بھرپور تعاون کریں اور دوبارہ تعلیم و تربیت کے لیے تیار کریں۔
انہوں نے مدارس کا کردار ملک کی تعمیر و ترقی میں، کے حوالے سے بھی کہا کہ مدارس کے فارغین ملک کی تعلیم و ترقی میں زبردست کردار ادا کر رہے ہیں، یہ وہی مدارس ہیں جہاں سکھایا جاتا ہے کہ چوری کرنا، جرائم کی دنیا میں جانا بڑا جرم ہے، زنا ناقابل تلافی گناہ ہے۔