اردو

urdu

بنارس: کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلباء یونین انتخابات کی تاریخ کا اعلان

یونیورسٹی طلبہ یونین الیکشن کے آفیسر پروفیسر کرپا شنکر جیسوال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آج الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے، جس میں آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ 16 فروری شام چھ بجے تک رہے گی۔'

By

Published : Feb 13, 2021, 4:23 PM IST

Published : Feb 13, 2021, 4:23 PM IST

Banaras: Kashi Vidyapeeth University announces date for student union elections
بنارس: کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کی تاریخ کا اعلان

مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے کچھ قوانین (شرائط) نافذ کیے ہیں. اس پر زور دیتے ہوئے الیکشن آفیسر نے کہا کہ اگر طلبہ ان قوانین پر عمل نہیں کریں گے تو الیکشن منسوخ کر دیا جائے گا۔

بنارس: کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کی تاریخ کا اعلان

یونیورسٹی طلبہ یونین الیکشن کے آفیسر پروفیسر کرپا شنکر جیسوال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آج الیکشن انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے، جس میں آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ 16 فروری شام چھ بجے تک رہے گی۔ ہارڈ کاپی جمع کرنے کی تاریخ 17 فروری صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پرچہ نامزدگی کی نظرثانی کی تاریخ 17 فروری کو دو بجے سے شروع ہوگی۔ نام واپس لینے کی تاریخ 18 فروری کو اور انتخابات 25 فروری صبح نو بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا، جبکہ نتائج کا اعلان 25 فروری شام تین بجے سے شروع کر دیا جائے گا۔

الیکشن افسر نے بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر کو چست درست کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ سے حفاظتی دستوں کا مطالبہ کیا گیا ہے، انتظامیہ نے اس کے لئے مختلف شرائط کی بات کہی، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی طلبا و طالبات کیمپس کے باہر انتخابی مہم، جلوس جلسے منعقد نہیں کر سکیں گے۔ یونیورسٹی احاطے کے اندر اگر کوئی بھی معاملہ سامنے آتا ہے تو یونیورسٹی انتظامیہ اس کے لیے جواب دہ ہوگی، جبکہ یونیورسٹی کیمپس کے باہر پولیس کی نگرانی رہے گی۔ اگر امیدوار کے علاوہ کوئی دوسرا طالب علم انتخابی مہم میں سرگرم نظر آتا ہے تو یونیورسٹی اس کے اخراج کو یقینی بنائے گی۔ اس مناسبت سے یونیورسٹی میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر وزٹ کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details