بنارس کے دشاشومتھ گھاٹ پر فوٹوگرافی کرنے والے اجے کمار چورسیا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں فوٹو گرافی کا کاروبار بالکل بند ہو چکا تھا، اب جب تجارتی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں، سبھی تجارتی کاروبار کھل گئے ہیں۔ عوام خرید و فروخت کر رہے ہیں لیکن فوٹوگرافر ابھی بھی معاشی بحران کے شکار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں تقریباً دس ہزار روپے سود پر قرض لیا ہے اور سیاحوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے فوٹو گرافی کا کاروبار متاثر ہے، ایسے میں اب فکر لاحق ہے کہ یہ سود کا قرض کیسے ادا کریں گے۔