اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: بارگاہ فاطمان میں دورے کی نماز ادا - urdu news

بنارس میں شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بارگاہ فاطمان میں دورے کی نماز ادا کی اور کورونا وبا کی خاتمے کے لیے دعا کی۔

بارگاہ فاطمان میں دورے کی نماز ادا کی گئی
بارگاہ فاطمان میں دورے کی نماز ادا کی گئی

By

Published : Apr 16, 2021, 8:02 AM IST

اترپردیش کے شہر بنارس میں قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ روز بارگاہ فاطمان میں دورے کی نماز ادا کی گئی، جس میں شیعہ مکتب فکر کے لوگوں نے شامل ہوکر نماز ادا کی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لیے دعائیں بھی کی۔


معلومات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بنارس کے ایک قدیم روایت کے مطابق دورے کی نماز ادا کی جاتی ہے، اس دوران شہر کے تمام گھروں میں افطار اور نماز مغرب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ امام جمعہ نماز مغرب باجماعت ادا کرتے ہیں جس کا مقصد ہوتا ہے کہ شہر کے سبھی گھروں میں رمضان المبارک کے فیوض و برکات حاصل ہوں۔

ویڈیو

اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ روز بنارس کے بارگاہ فاطمان میں مغرب کی نماز ادا کی گئی جس میں امام جمعہ نے امامت کی اور مصلیان نے نماز ادا کی۔

اس تعلق سے شیعہ کے رہنما سید فرمان حیدر نے بتایا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دورے کی نماز میں لوگوں کی کمی محسوس کی گئی تاہم جتنے بھی افراد شامل ہوئے انہوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ نماز ادا کیا اور اجتماعی طور پر افطار میں شامل ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details