اردو

urdu

بنارس: ہزاروں بھوکے افراد کو کھانا کھلانے والا مسلم شخص

لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے، مزدور، غریب اور ضرورتمندوں کے درمیان کھانا تقسیم کرنا عام بات تھی لیکن بنارس میں کچھ ایسی تنظیمیں ہیں جو لاک ڈاؤن کے قبل سے ہی اس کام کو انجام دے رہی ہیں اور آج بھی اسی روش پر قائم ہیں۔

By

Published : Dec 17, 2020, 10:49 PM IST

Published : Dec 17, 2020, 10:49 PM IST

Banaras: A Muslim man feeding thousands of hungry people everyday
بنارس: ہزاروں بھوکے افراد کو کھانا کھلانے والا مسلم شخص

دیوی دیوتاؤں کا شہر کہا جانے والا بنارس جہاں ہزاروں عقیدت مند شب و روز گزارنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ لیکن اسی شہر میں کچھ ایسے افراد بھی ہیں جن کے رہنے اور کھانے پینے کا معقول بندوبست نہیں ہوتا۔ ایسے میں ہزاروں لوگ روزانہ بنارس میں بھوکے سو جاتے ہیں ان لوگوں کو کھانا کھلانے کی ذمہ داری ریلوے ملازم محمد مصطفی نے لی ہے۔

بنارس: ہزاروں بھوکے افراد کو کھانا کھلانے والا مسلم شخص

محمد مصطفیٰ نے ایک تنظیم قائم کی ہے جو سنہ 2018 سے روزانہ صبح شام ضرورت مند افراد کو کھانا تقسیم کرتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد مصطفی نے کہا کہ شری کمار سوامی مٹھ میں راجہ بھیا کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں کھانا کھلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی روٹی بینک شب و روز کام کرتا ہے صبح اور شام بھوکے اور ضرورت مند افراد کو ریلوے اسٹیشن، بس اسٹاپ اور دیگر مقامات پر کھانا تقسیم کرتا ہے۔

قومی روٹی بینک شب و روز کام کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ کہ شادی، ولیمہ یا دیگر تقریبات میں جو کھانا باقی رہ جاتا ہے اس کو جمع کرکے عوام میں تقسیم کر نے کا کام کرتا ہوں تاکہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے۔

مزید پڑھیے: دودھ اور شبنمی بوندوں سے تیار ہونے والا بنارسی ملائیو

انہوں نے کہا کہ قومی روٹی بینک شہر کے متعدد علاقوں میں کھانا لینے کے کام کے لیے ٹیم جاتی ہے اور وہاں سے کھانا لے کر غریب ضرورتمندوں کے درمیان تقسیم کرتی ہے اس سے ضرورت مند نہ صرف سکون کی نیند سوتے ہیں بلکہ لاکھوں دعائیں بھی دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details