اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: سرکاری پائپ میں بسا ایک خانہ بدوش پریوار - خانہ بدوش افراد

ایک شخص نے زیر سڑک لگنے والے سرکاری پائپ کو ہی گھر بنا لیا اور دروازہ لگا کر اس میں کئی مہینے مستقل قیام کیا ہے۔ اس نوعیت کے گھر سے علاقے کے لوگ نہ صرف حیرت کر رہے ہیں بلکہ اس کی ذہانت کی بھی داد دے رہے ہیں۔

Banaras: A gypsy family settled in a government pipe
بنارس: سرکاری پائپ میں بسا ایک خانہ بدوش پریوار

By

Published : Dec 2, 2020, 8:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے پرانے پل کے علاقے میں ایک ایسا منفرد گھر تعمیر ہے جسے دیکھ کر لوگ نہ صرف حیرت کر رہے ہیں بلکہ انسانی غربت کا احساس بھی کر رہے ہیں۔

بنارس: سرکاری پائپ میں بسا ایک خانہ بدوش پریوار

پرانے پل علاقے میں بیشتر خانہ بدوش افراد سڑک کے کنارے جھگی جھونپڑیوں میں آباد ہیں۔ ضلع انتظامیہ ان بستیوں کے خلاف متعدد کاروائی کر رہی ہے۔ اس کے باوجود خانہ بدوش اس علاقے میں غیر قانونی طور سے آباد ہو جاتے ہیں۔

بنارس: سرکاری پائپ میں بسا ایک خانہ بدوش پریوار

اسی علاقے میں ایک شخص نے زیر سڑک لگنے والے سرکاری پائپ کو ہی گھر بنا لیا اور دروازہ لگا کر اس میں کئی مہینے مستقل قیام کیا ہے۔ اس نوعیت کے گھر سے علاقے کے لوگ نہ صرف حیرت کر رہے ہیں بلکہ اس کی ذہانت کو بھی داد دے رہے ہیں۔

بنارس: سرکاری پائپ میں بسا ایک خانہ بدوش پریوار

موسم سرما میں بے گھر خانہ بدوش سخت مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں ایسے میں وہ موقع کے فراق میں ہوتے ہیں، جہاں ان کی رہائش کا انتظام ہوسکے۔ شاید اسی لیے ایک شخص نے موٹے پائپ کو ہی گھر بنا لیا، یہ پائپ سرکاری ہے اس کو پانی نکالنے کے کام میں استعمال جاتا ہے لیکن فی الوقت یہ ایک گھر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details