اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Paper Leak Case: پیپر لیک معاملے کا ماسٹر مائنڈ سمیت اب تک 46 گرفتار - انگریزی مضمون کا پرچہ لیک

اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل Uttar Pradesh Secondary Education Council کی انٹرمیڈیٹ کے انگریزی مضمون کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں ماسٹر مائنڈ سمیت اب تک کل 46 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ UP Paper Leak Case

UP Paper Leak Case: پیپر لیک معاملے کا ماسٹر مائنڈ سمیت اب تک 46 گرفتار
UP Paper Leak Case: پیپر لیک معاملے کا ماسٹر مائنڈ سمیت اب تک 46 گرفتار

By

Published : Apr 3, 2022, 9:21 PM IST

پیپر لیک معاملے پر پولیس ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ واقعہ کا ماسٹر مائند مہاراجی دیو اسمارک، انٹر کالج کے منیجر نربھے نرائن سنگھ اور کمپیوٹر سے متعلق کام کی دکان چلانے والے راجیو پرجاپتی سمیت کل 46 افراد کو پولیس نے اب تک گرفتار کیا ہے۔ ان میں ضلع کالج انسپکٹر برجیش کمار مشرا بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نربھے نے انگریزی کا پرچہ نکال کر راجیو پرجاپتی کے ذریعہ سے سبھاش انٹر کالج میں انگریز کے ٹیچر اویناش گوتم سے حل کرایا تھا۔ Ballia Mastermind Arrested For Leaking English Paper

یہ بھی پڑھیں: دہلی: چوتھ درجے کے اسامیوں کے بھرتی امتحان کا پرچہ لیک، 17 گرفتار

انہوں نے کہا کہ حل پیپر نربھیے کو دستیاب کرایا گیا، جس نے 25 ہزار سے 30 ہزار روپئے فی طلبہ کے حساب سے طے کر اسے ملائم چوہان، منیش چوہان اور برجیش چوہان کے ذریعہ جوابی بیاض میں لکھوایا گیا۔ نربھئے نے مزید رقم حاصل کرنے کے لئے یہ سوالنامہ مزید لوگوں کو بھی دیا۔ ادھر راجیو پرجاپتی نے اپنے موبائل فون سے سوالنامے کی پی ڈی ایم فائل بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعہ دیگر افرد کو بھی بھیجا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی تصدیق ان کے بینک کھاتوں کے پے ٹی ایم ٹرانجکشن سے کی جاچکی ہے۔ اس معاملے میں چار منیجر، تین پرنسپل، دو ٹیچر، پانچ پرائیویٹ کوچنگ ٹیچر اور تین کالج کلرک سمیت دیگر پانچ جانچ کے دائرے میں ہیں۔ اس چیلنجگ کام کے لئے پولیس نے سات ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ UP Paper Leak Case

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details