اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے درگاہ شریف کے محلہ سارال گنج باشندہ ایک معذور شخص کے پتھری کے آپریشن کے دوران پیٹ میں پرائیویٹ نرسنگ ہوم کے ڈاکٹروں نے تولیہ چھوڑ دیا تھا۔ لکھنؤ میں دوبارہ آپریشن کرانے پر بات سامنے آئی۔
متاثر کے بھائی کی تحریر پر پولیس نے ڈاکٹر و ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حالانکہ اسپتال انتظامیہ نے الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ درگاہ شریف علاقے کے محلہ سالار گنج باشندہ پرمود شریواستو دونوں پیروں سے معذور ہیں۔ ان کو تقریبا دس دن قبل پیٹ میں پتھری کا درد ہونے پر ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا۔