سکھوں نے ننکانہ صاحب حملہ کی شدید مذمت کی اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے سکھ طبقہ کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنائے اور ایسی حرکت کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے-
بہرائچ: ننکانہ صاحب پر حملے کے خلاف احتجاج - بہرائچ کے گرودوارہ شری گرو سندھ سبھا
پاکستان کے شہر لاہور میں تاریخی گردوارہ ننکانہ صاحب پر ہوئے حملہ کے خلاف ریاست اتر پردیش کے شہر بہرائچ کے گرودوارہ شری گرو سندھ سبھا کے زیر اہتمام سکھ طبقہ کے افراد نے احتجاج کیا۔
ننکانہ صاحب پر حملے کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ننکانہ صاحب پر چند شر پسند افراد نے حملہ کیا تھا جس کے بعد ملک گیر سطح پر احتجاج جاری ہے اور حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔