اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: پچیس جنوری یوم رائے دہندگان کے موقع پر لیا گیا حلف - oath ceremony in bahraich district madarsa

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پچیس جنوری یوم رائے دہندگان کے موقع پر ضلع کے تمام مدارس میں رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کے استعمال کو لے کر آزادانہ، منصفانہ اور نڈر انداز میں ووٹ ڈالنے کا حلف لیا۔

بہرائچ: پچیس جنوری یوم رائے دہندگان کے موقع پر لیا گیا حلف
بہرائچ: پچیس جنوری یوم رائے دہندگان کے موقع پر لیا گیا حلف

By

Published : Jan 25, 2020, 7:05 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:41 AM IST

پچیس جنوری یوم رائے دہندگان کے موقع پر آج حکومت اترپردیش کے ہدایت کے مطابق ضلع کے تمام مدرسوں میں موجود رائے دہندگان میں مدرسین، ملازمین ،بچے اور ان کے والدین نے اپنے ووٹ کے استعمال کو لے کر آزادانہ ، منصفانہ اور نڈر انداز میں ووٹ ڈالنے کا حلف لیا اور قومی ووٹر کا دن قواعد کے مطابق منایا گیا۔

اس موقع پر مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کے اختتام پر سبھی رائے دہندگان نے مل کر درج ذیل طریقے سے حلف لیا۔

بہرائچ: پچیس جنوری یوم رائے دہندگان کے موقع پر لیا گیا حلف

'ہم بھارت کے شہری جمہوریت پر اپنے پورے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے ہم حلف اٹھاتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کی جمہوری روایات کی وقار کو برقرار رکھیں گے۔

منصفانہ اور پرامن انتخابات کے وقار کو مذہب، نڈر انداز، میں برقرار رکھتے ہوئے ذات یا برادری زبان یا کسی بھی دوسرے فتنہ سے متاثر ہوئے بغیر تمام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے'۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details