بہرائچ کے پرہلاد گاؤں میں تیندوے کی آمد کے سبب خوف و ہراس کا ماحول بنا رہا کیونکہ یہاں تیدوے نے تین افراد کو زخمی کردیا تھا اور اس کے بعد تیندوا ایک مکان میں چھپ گیا۔
گاؤں کے باشندوں نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی، موصول ہوتے ہی محکمہ جنگلات کے افسران اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر تقریباً چار گھنٹے کی مشقت کے بعد تیندوے پر قابو پایا اور اسے پنجرے میں قید کرلیا گیا۔
تیندوے نے تین افراد کو زخمی کردیا محکمہ جنگلات کی ٹیم کے آنے سے قبل پرہلاد گاؤں میں تیندوے کے داخلے سے گاؤں کے لوگ دہشت زدہ تھے اس کے بعد ٹیم نے آکر جب اپنا ریسکیو آپریشن شروع کیا تب گاؤں کے لوگوں میں کچھ خوف کم ہوا۔
ڈی.ایف.او. بہرائچ منیش سنگھ نے بتایا کہ تقریباً چار گھنٹے ریسکیو آپریشن کر تیندوے کو پنجرے میں قید کیا جا سکا۔ یہ ایک مادہ تیندوہ ہے جس کی عمر تقریباً پانچ سال ہے اور پکڑتے وقت تیندوے کے سر پر بھی چوٹ آئی ہے۔