اترپردیش کے ضلع باغپت میں کلکٹریٹ کی رہائشی کالونی میں رہ رہے ایک لیکھ پال نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ 'لیکھ پال کی لاش آج پنکھے سے لٹکتی ملی ہے'۔ پولیس کو شبہ ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔
ضلع کے چھپرولی قصبہ باشندہ انشل 2016 میں لیکھ پال کے عہدے پر تعینات تھے۔ اس وقت وہ باغپت تحصیل کے ڈھکولی گاؤں میں تعینات تھے۔