چیف جسٹس رنجن گگوئی ، جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور ایس عبد النظیر پر مشتمل آئینی بینچ نے آج کی سماعت کے اختتام پر کہا کہ 14 اکتوبر کو مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون کی دلیل مکمل ہوجائے گی۔
بابری کیس: سماعت ایک دن قبل ہی مکمل کرنے کا اشارہ - supreme court
سپریم کورٹ نے اشارہ دیا ہے کہ بابری مسجد کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گی ، اور اسی دن 'مولڈنگ آف ریلیف' پر بحث کا عندیہ دیا ۔
سپریم کورٹ
جسٹس گگوئی نے کہا کہ 15 اور 16 اکتوبر کو ہندو فریق جواب دیں گے اور 17 اکتوبر کو 'مولڈنگ آف ریلیف' پر بحث ہوگی۔
مولڈنگ آف ریلیف کا مطلب عرضی میں کی گئی اپیل سے علاحدہ متبادل راحت ہے۔ اس اصول کے تحت یہ غور کیا جاتا ہے کہ درخواست میں کی گئی مانگ پوری طرح نہ ماننے کی صورت میں متبادل راحت کیا ہوسکتی ہے۔ عدالت عظمی میں اگلے پورے ہفتہ چھٹی ر ہے گی۔