بابری مسجد انہدامی کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت آج ستیش پردھا کا بیان ریکارڈ کرے گی، یہ بیان ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا کیوں کہ ستیش پردھا کورونا متاثر ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
بابری مسجد انہدام کیس: آج ستیش پردھان کا بیان درج ہوگا - سی بی آئی کی خصوصی عدالت
بابری مسجد انہدام کیس میں ستیش پردھان کا آج اتر پردیش کی سی بی آئی کی اسپیشل عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بیان درج ہوگا۔
satish pradhan
اس کیس میں اس سے قبل لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر، ونئے کٹیار اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ سمیت 31 ملزمین کے بیانات درج کئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں 49 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا لیکن 17 ملزمین کی موت ہوچکی ہے اور آج ستیش پردھا کے بیان کے ساتھ ہی تمام ملزمین کے بیانات درج ہوجائیں گے۔