اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azam Khan on Rampur By Election Result: نو سو ووٹوں کے پولنگ بوتھ پر چھ ووٹ، نتائج کے بعد اعظم خان آگ بگولہ - رامپور میں لوک سبھا ضمنی انتخاب

رامپور لوک سبھا ضمنی انتخاب کے نتیجے کے بعد اعظم خان نے کئی سوال کھڑے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم بستی میں جہاں 900 ووٹوں کا پولنگ اسٹیشن میں وہاں صرف 6 ووٹ ڈالے گئے اور 500 کے پولنگ اسٹیشن میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔ باقی لوگوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا؟ Rampur By Election Results

نو سو ووٹوں کے پولنگ بوتھ پر 6 ووٹ، یہ الیکشن نہیں تھا، اعظم خان
نو سو ووٹوں کے پولنگ بوتھ پر 6 ووٹ، یہ الیکشن نہیں تھا، اعظم خان

By

Published : Jun 26, 2022, 6:48 PM IST

رام پور: لوک سبھا ضمنی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کی شکست کے بعد سینیئر رہنما و رکن اسمبلی اعظم خان نے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے نہ انتخاب کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی اسے انتخابی نتائج کہا جا سکتا ہے۔ مسلم بستی میں جہاں 900 ووٹوں کا پولنگ اسٹیشن میں وہاں صرف 6 ووٹ ڈالے گئے اور 500 ووٹوں کے پولنگ اسٹیشن میں صرف 1 ووٹ پڑا۔ جس طرح سے ووٹ ڈالے گئے، ہم اسے اپنے امیدوار کی جیت سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی نے سماجوادی پارٹی امیدوار عاصم راجا کو 42,192 ووٹوں سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ایم ایل اے بننے کے بعد اعظم خان نے لوک سبھا رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد رامپور لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ اعظم خان نے اس سیٹ سے اپنے حامی عاصم راجا کو میدان میں اتارا تھا۔ عاصم کے نام کا اعلان اعظم نے خود کیا تھا۔ وہ پوری مہم خود ہی چلا رہے تھے۔

رام پور سیٹ کو ایس پی لیڈر اعظم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ 2019 میں اعظم خان نے رام پور لوک سبھا سیٹ جیتی تھی۔ اس کے بعد 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اعظم خان اس سیٹ سے میدان میں اترے اور انتخاب جیتے۔ رام پور میں ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو ایک بار بھی انتخابی مہم کے لیے نہیں پہنچے، جب کہ بی جے پی نے یہاں پوری طاقت لگا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Exclusive Interview With Ghanshyam Lodhi: رامپور سے جیت درج کرنے والے گھنشیام لودھی سے خاص بات چیت

ABOUT THE AUTHOR

...view details