اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: اعظم خان کی اسپیشل کورٹ میں پیشی

رامپور سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی آج مرادآباد ایم پی ایم ایل اے اسپیشل کورٹ میں پیشی ہوئی اس کے پیش نظر کورٹ میں بڑی تعداد میں پولیس اہکار کی تعیناتی کی گئی تھی ۔

مرادآباد: اعظم خان کی اسپیشل کورٹ میں پیشی
مرادآباد: اعظم خان کی اسپیشل کورٹ میں پیشی

By

Published : Jul 24, 2020, 9:35 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان سیتا پور جیل سے پیشی کے لئے آج مرادآباد کے ایم پی ایم ایل اے اسپیشل کورٹ پہنچے، اس دوران کورٹ میں بڑی تعداد میں پولیس اہکار کی تعیناتی کی گئی تھی ۔

اطلاعات کے مطابق سال 2008 میں بہوجن سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں اعظم خان رامپور سے مظفر نگر ایک شادی کے پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے تھے اس دوران مرادآباد کے تھانہ چھجلیٹ میں کسی بات کو لے کر اعظم خان اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے تھانے کے سامنے نے احتجاج کیا تھا، اس دوران ہائی وے سڑک جام کرنے کے الزام میں تھانہ چھجلیٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مرادآباد: اعظم خان کی اسپیشل کورٹ میں پیشی۔ویڈیو
وہیں اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ درج ہونے سے ناراض ہوکر بی جے پی لیڈر اور فلمی اداکارہ جیا پردہ کے خلاف غلط بیان بازی کی تھی جس کے بعد عبداللہ اعظم کے خلاف مرادآباد مغل پورہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ان دونوں مقدموں میں مراد آباد ایم پی ایم ایل اے اسپیشل کورٹ میں آج دونوں کی پیشی تھی جس کی سماعت کے بعد 6 اگست اور 24 اگست تک انہیں حراست میں رکھے جانے کا عدالت نے فیصلہ سنایا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details