اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azam Khan On Z category security: اعظم خان نے زیڈ سکیورٹی کا مطالبہ کیا

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما محمد اعظم خان نے اترپردیش حکومت سے زیڈ زمرے کی سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے وائی زمرے کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ Azam Khan appeal to UP government

اعظم خان نے زیڈ سکیورٹی کا مطالبہ کیا
اعظم خان نے زیڈ سکیورٹی کا مطالبہ کیا

By

Published : Jul 23, 2022, 10:52 PM IST

رامپور:سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان نے اترپردیش حکومت سے زیڈ زمرے کی سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ اعظم خان کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو متعدد مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، اسی لیے انہیں زیڈ زمرے کی سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہیں بھی وائے زمرے کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے انہیں دھمکیاں ملی ہیں، اس سے وائی زمرے کی سکیورٹی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پانچ سال قبل جب یوگی حکومت پہلی مرتبہ اقتدار میں آئی تھی، تبھی سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کئی اراکین اسمبلی کی سکیورٹی کم کردی گئی تھی۔ اسی وقت اعظم خان کی بھی سکیورٹی میں کمی کردی گئی تھی، سنہ 2019 میں اعظم خان نے اس کی مخالفت میں بغیر گنر چلنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد وہ اپنے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کو رکھنے لگے۔

واضح رہے کہ وائی زمرے کی سکیورٹی میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کے 11 اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات کیے جاتے ہیں، جب کہ زیڈ زمرے میں 28 اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Azam Khan Gets Court Relief: سپریم کورٹ سے اعظم خان کو مستقل ضمانت

ABOUT THE AUTHOR

...view details