اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خاں کی رامپور میں آمد

اعظم خاں کے حامی اور مرادآباد کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن بھی رامپور پہنچ چکے ہیں۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

By

Published : Feb 29, 2020, 2:20 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:08 PM IST

zam khan arriving from sitapur jail to rampur court within minutes
اعظم خاں اور فیملی تھوڑی دیر میں پہنچیں گے رامپور

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان، اہلیہ ممبر اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم ابھی ابھی رامپور پہنچے۔ ان کو سیتاپور جیل سے رامپور کورٹ لایا گیا ہے،،

اعظم خاں اور فیملی تھوڑی دیر میں پہنچیں گے رامپور

رکن پارلیمان اعظم خاں اور اہلیہ ممبر اسمبلی تزئین فاطمہ کو ان کے پارلیمانی عہدے کا خیال رکھتے ہوئے پولیس خصوصی جیپ سے لایا گیا جبکہ بیٹے عبداللہ اعظم کو عام قیدیوں والی چالی گاڑی سے لایا گیا۔

واضح رہے کہ عبداللہ اعظم کی ایم ایل اے رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

اعظم خاں اور ان کے کنبہ کو ایک دن رامپور میں رکھا گیا تھا اس کے بعد سکیورٹی میں رخنہ کے مدنظر اگلے دن سیتاپور جیل منتقلی کر دی گئی تھی۔

منتقلی کے معاملے پر اعظم خاں کے دفاعی وکیل خلیل اللہ خاں نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے منتقلی کے عمل کے خلاف کورٹ میں درخواست کی تھی۔ جس پر سماعت کرتے ہوئے رامپور کی اے ڈی جے 6 کورٹ نے رامپور کی جیل انتظامیہ اور اسٹیٹ کاؤنسل کو جواب داخل کرنے کے ساتھ ہی بحت کے لئے عدالت میں طلب کیا ہے۔

وہیں سیتاپور جیل میں قید اعظم خاں، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ کو بھی بحث کے لئے رامپور کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مرادآباد کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن سمیت بڑی تعداد میں اعظم خاں کے حامی بھی کورٹ کے ارد گرد جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details