اردو

urdu

ETV Bharat / state

آوارہ گائے اب عوام کے بھروسے

آوارہ گایوں اور اس کی نسل کے دیگر جانوروں کا تحفظ انتظامیہ کے لیے سر درد بنتا جا رہا ہے، بجٹ کی کمی اور محدود وسائل سے قائم کیے گئے گئو شالاؤں میں گائے اور بچھڑوں کی مناسب دیکھ ریکھ نہیں ہو پا رہی ہے۔

By

Published : Jul 18, 2019, 8:13 PM IST

آوارہ گائے

ریاست اترپردیش میں یوگی حکومت آنے کے بعد کسانوں کی فصل کے نقصان کے مدنظر آوارہ گایوں اور بچھڑوں کے لیے پوری ریاست میں گئوشالہ کی تعمیر کرائی گئی تاکہ گائے اور اس کی نسل کے جانوروں سے کسانوں کی فصل محفوظ رہے اور ان جانوروں کا تحفظ بھی ہو سکے۔

ضلع میں تقریباً 9500 آوارہ گایوں کے لئے 27 گئوشالائیں تعمیر کرائی گئیں جس کے لیے تقریباً 1.50 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا لیکن یہ پیسے ناکافی ثابت ہوئے، بجٹ کی رقم میں سے اب تک 89 لاکھ روپیے خرچ ہوچکے ہیں، لیکن ان گئوشالاؤں کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

گئوشالاؤں میں آوارہ جانوروں کی بدتر صورت حال سے راست طور پر حکومت ہی نشانے پر آتی ہے جس کے بعد حکومت سیدھا افسران پر بجلی گراتی ہے۔

آوارہ گائے

لیکن اب افسران حکومت کی کارروائی سے بچنے کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔

بارہ بنکی میں انتظامیہ کی مدد کے لیے بینک آف انڈیا میں ایک 751810110009228 اکاؤنٹ کھولا گیا ہے جس میں لوگوں سے سیدھے مالی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details