اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Professor on Education: بھارت کے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری کی ضرورت

ملک میں انتخابات قریب آتے ہی مسلمان اپنی حصہ داری کی بات کرتے ہیں جبکہ پورے پانچ سال تک خواب و غفلت میں رہتے ہیں اور الیکشن سے دو ماہ قبل بیدار ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں اس الیکشن میں حصہ داری چاہیے Muslims need for education۔

By

Published : Mar 12, 2022, 8:47 PM IST

بھارت کے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری کی ضرورت
بھارت کے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری کی ضرورت

جونپور: کورونا وبا کے دوران علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں بڑے تعداد میں اساتذہ کا انتقال ہوا جو علمی حلقے کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے اور ان کے رحلت سے تعلیمی میدان میں جو ایک خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا ناممکن ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے کہا کہ 'کورونا وبا کے دوران علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جتنے بھی اساتذہ کا انتقال ہوا ہے وہ علمی حلقے کے لیے بڑا خسارہ ہے کیونکہ وہ اپنے اپنے میدان کا بڑا نام تھے، ان کے رحلت سے تعلیمی میدان میں جو ایک خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا ناممکن ہے۔


انہوں نے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری Muslims need for education کے تعلق سے کہا کہ 'ان کے اندر تعلیم کے تعلق سے حساسیت تو ضرور پیدا ہوئی ہے، لیکن ان کے اندر اس بات کی کمی دیکھی گئی ہے کہ وہ اپنے آئندہ کی چیزوں کو منصوبہ بند طریقہ سے کیسے انجام دیں، کیونکہ ہمارے ضلع جونپور میں جو کالجز اور ملی اداریں ہیں ان میں مقابلہ جاتی امتحان ہیں مسلمانوں کی فیصد بہت ہی کم ہیں اس لیے ان کو بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس شہر کے ساتھ ملت کی بھی نمائندگی کرسکیں۔

ویڈیو


ریحان اختر نے مسلمانوں کی سیاسی صورتحال کے تعلق سے کہا کہ 'جب بھی الیکشن قریب آتا ہے تو مسلمانوں کی نمائندگی کو لیکر طرح طرح کے سوال اٹھنے لگتے ہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ یہ سب سے بڑا المیہ رہا ہے کہ وہ پورے پانچ سال تک خواب غفلت میں رہتے ہیں اور الیکشن سے دو ماہ قبل بیدار ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں اس الیکشن میں حصہ داری چاہیے جبکہ حصہ داری لینے کے لئے آپ کو پانچ سال نہیں بلکہ پانچ صدی بھی لگ سکتی ہے، قربانیاں بھی دینی پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے اپنے شائع ہونے والے کتابوں کے تعلق سے بتایا کہ 'اب تک ہماری دو کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں اور دو کتابیں زیر طبع ہیں۔ اس میں سے ایک امن کا تصور اسلام اور ہندوازم ہے جو عربی زبان میں ہے اور چوتھی کتاب عیسائیت اور اسلام میں امن کا تصور پر عربی زبان میں ہے۔

مزید پڑھیں:

ان تمام کتابوں کے ذریعے ہماری کوشش ہے کہ نئ نسل کو بتایا جائے کہ اگر آپ کے اندر محنت کرنے کا جزبہ ہو تو کامیابی و کامرانی آپ کے پیچھے نہیں بلکہ آگے آئے گی اور ہم اپنے مقاصد میں سو فیصد کامیاب Muslims need for education ہو سکتے ہیں۔


ڈاکٹر ریحان نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ 'جس طرح سے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ منائی جاتی ہے اسی طرح سے انتخاب جمہوریت کا جشن اور عید کا دن ہے اور عید میں ہر کسی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور خوشیاں تقسیم کرنی چاہیے، ایک ووٹ سے ریاست کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ دینے میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے اور ایسی حکومت کا انتخاب کرنا چاہیے جو سب کی بھلائی اور ترقی کے لئے سنجیدہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details