اردو

urdu

ETV Bharat / state

وارانسی: یوم آزادی پر تھانہ انچارج کو بہتر کارکردگی کے لیے ایوارڈ - پولیس ششی بھوشن رائے نے دو بدمعاشوں کو ہلاک کر دیا تھا

یوم آزادی کے دن اترپردیش کے ڈی جی پی تھانہ انچارج ششی بھوشن رائے کو ان کی بہتر کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازیں گے۔ اس سے قبل بھی ان کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں بہادری کے لیے ایوارڈ مل چکا ہے۔

jait pura police station in charge will be get the award by dgp in varansi uttar pradesh
وارانسی: یوم آزادی پر تھانہ انچارج کو بہتر کارکردگی کے لیے ایوارڈ

By

Published : Aug 14, 2020, 8:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں جیت پورہ تھانہ کے انچارج ششی بھوشن رائے کو یوم آزادی کے دن اترپردیش کے ڈی جی پی ایوارڈ سے نوازیں گے۔

وارانسی: یوم آزادی پر تھانہ انچارج کو بہتر کارکردگی کے لیے ایوارڈ

ششی بھوشن ترپاٹھی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں بتایا کہ سنہ 2015 میں ان کو صدر جمہوریہ نے بھی بہادری کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سنہ 2012 میں جب وہ اعظم گڑھ میں تعینات تھے تو اس دوران بدمعاشوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوئی تھی۔ جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ جانباز پولیس ششی بھوشن رائے نے دو بدمعاشوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس کام کے اعتراف میں بھارت کے صدر جمہوریہ نے ان کو بہادری کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ فی الحال وہ بنارس کے جیت پورہ تھانہ کے انچارج ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر اترپردیش کے ڈی جی پی ان کی بہتر کارکردگی کے اعتراف میں انھیں ایوارڈ سے نوازیں گے۔

وارانسی: یوم آزادی پر تھانہ انچارج کو بہتر کارکردگی کے لیے ایوارڈ

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سماج کے تعلقات کو بہتر بنانے اور غیر جانبدارانہ کارروائی کرنا، نہ صرف معاشرے اور سماج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، بلکہ عوام کا اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تھانہ انچارج نے بتایا کہ ڈی جی پی کے ذریعے ملنے والے ایوارڈ سے وہ انتہائی خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر محسوس ہوتا ہے جب اعلی افسران حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کارکردگی کا اعتراف کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details