اردو

urdu

ETV Bharat / state

Avtar Singh Bhadana's U Turn on Contesting Polls: وتار بھڈانہ کا یو ٹرن، پوری طاقت سے الیکشن لڑنے کا اعلان - ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کے امیدوار اوتار سنگھ بھڈانا

راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کے امیدوار اوتار سنگھ بھڈانا نے Avtar Singh Bhadana contest UP polls اسمبلی سے انتخاب نہ لڑنے کے فیصلہ پر یوٹرن لے لیا ہے۔ اب انہوں پوری طاقت کے ساتھ انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Avtar Singh Bhadana says will contest UP Assembly polls from Jewar
وتار بھڈانہ کا یو ٹرن، پوری طاقت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

By

Published : Jan 21, 2022, 8:06 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش نوئیڈا کی جیور اسمبلی سیٹ سے ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کے امیدوار اوتار سنگھ بھڈانا نے کل نامزدگی واپس لینے اور الیکشن نہیں لڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آر ایل ڈی نے دوسرے امیدوار کے نام کا فیصلہ بھی کر لیا تھا لیکن اوتار سنگھ بھڈانا نے ٹویٹ کرکے اعلان کیا کہ وہ اپنے پیاروں کے لیے جیور سیٹ پر پوری طاقت کے ساتھ Avtar Singh Bhadana contest UP polls الیکشن لڑیں گے۔ ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

اوتار سنگھ بھڈانہ، جو میرٹھ اور فرید آباد لوک سبھا سیٹوں سے ایم پی رہ چکے ہیں اور فی الحال میرپور اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے خلاف بغاوت کردی تھی۔ حال ہی میں وہ آر ایل ڈی میں شامل ہوئے ہیں۔

آر ایل ڈی میں شامل ہونے کے سماج وادی آریل ڈی اتحاد اتحاد کی جانب سے جیور اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا تھا۔ انہوں نے دو روز قبل پرچہ نامزدگی بھی داخل کیا تھا۔ لیکن جمعرات کو اچانک ان کی طرف سے اطلاع آئی کہ وہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں اور اپنا نام واپس لے لیں گے۔ اس کے بعد سیاسی ماحول گرم ہوگیا اور نئے امیدوار کی تلاش تیزی ہوگئی۔


تاہم اوتار سنگھ بھڈانا نے دیر رات ٹویٹ کیا کہ انہیں کورونا کی ابتدائی علامات ہیں، لیکن آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ کے مطابق انہیں کورونا نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں اپنے پیاروں کے لیے الیکشن لڑوں گا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے اکھلیش یادو اور جینت چودھری کو ٹیگ کیا تھا۔


جمعہ کی صبح گریٹر نوئیڈا کلکٹریٹ پہنچ کر ادھورے کاغذات بھی مکمل کیے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے انداز میں کہاکہ میں جہاں بھی جاتا ہوں انتخاب میں کامیابی ملتی ہے کیونکہ عوام مجھ سے پیار کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details