اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ویکسینیشن کے حوالے سے خدشات دور کرنے کی کوشش

ڈاکٹر نیرج تیاگی نے بتایا کہ 'کوئی بھی شخص رجسٹریشن کے بغیر کورونا ویکسین حاصل نہیں کرسکتا ہے۔ کورونا ویکسینیشن کے اندراج کے بعد ہی سیشن سینٹر اور وقت کی معلومات دی جائے گی۔ اندراج اور توثیق دونوں کے لئے فوٹو آئی ڈی کی ضرورت ہوگی، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مطلوبہ شخص کو ہی ویکسین لگائی گئی ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کے بعد فائدہ اٹھانے والے کو ویکسینیشن کی مقررہ تاریخ، مقام اور وقت کے بارے میں موبائل پر جانکاری موصول کرا دی جائےگی۔

ویکسینیشن کے حوالے سے خدشات دور کرنے کی کوشش
ویکسینیشن کے حوالے سے خدشات دور کرنے کی کوشش

By

Published : Jan 6, 2021, 5:10 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں حکومت کورونا انفیکشن سے نمٹنے کے لئے ویکسین دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے لئے اضلاع میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈرائی رن بھی کیا گیا ہے۔ اگرچہ لوگ ویکسینیشن سے متعلق تھوڑی سی راحت محسوس کررہے ہیں، لیکن ابھی بھی زیادہ تر لوگوں کے ذہن میں ویکسینیشن سے متعلق بہت سارے سوالات موجود ہیں۔

نوئیڈا: ویکسینیشن کے حوالے سے خدشات دور کرنے کی کوشش

ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر نیرج تیاگی نے بتایا کہ 'وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ہائی رسک گروپوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر قطرے پلائے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'انہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں، دوسرے گروپ میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں اور جو پہلے ہی کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس کے بعد یہ ویکسین دوسرے عام لوگوں کو بھی دستیاب کرائی جائے گی۔'

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا ویکسین اتنی ہی موثر ہوگی جتنی دوسرے ممالک میں ڈیولپ ویکسین موثر ہوگی۔

ویکسینیشن کے حوالے سے خدشات دور کرنے کی کوشش

ڈاکٹر نیرج تیاگی نے بتایا کہ 'مستفیدین کو کووڈ ویکسینیشن کے لئے پہلے اندراج کروانا ہوگا۔ صحت سے متعلق خدمات کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر کے ذریعے ویکسینیشن اور اس کے مقررہ وقت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اندراج کے لئے تصویر کے ساتھ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ رجسٹریشن کے لئے فوٹو آئی ڈی دینے ہوں گے۔ آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر آئی ڈی، پین کارڈ، پاسپورٹ، جاب کارڈ، پنشن دستاویزات، منریگا کارڈز سمیت متعدد شناختی کارڈ میں سے کوئی بھی دکھانا لازمی ہوگا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'کوئی بھی شخص رجسٹریشن کے بغیر کورونا ویکسین حاصل نہیں کرسکتا ہے۔ کورونا ویکسینیشن کے اندراج کے بعد ہی سیشن سینٹر اور وقت کی معلومات دی جائے گی۔ اندراج اور توثیق دونوں کے لئے فوٹو آئی ڈی کی ضرورت ہوگی، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مطلوبہ شخص کو ہی ویکسین لگائی گئی ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کے بعد فائدہ اٹھانے والے کو ویکسینیشن کی مقررہ تاریخ، مقام اور وقت کے بارے میں موبائل پر جانکاری موصول کرا دی جائےگی۔ کورونا ویکسین کی مناسب خوراک ملنے پر فائدہ اٹھانے والے کو ان کے موبائل نمبر پر کیو آر کوڈ پر مبنی سند بھی ارسال کیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: لوجہاد معاملے پر اترپردیش، اتراکھنڈ حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

ڈاکٹر نیرج تیاگی نے بتایا کہ 'کورونا ویکسین لینے کے بعد مستفیدین کو ویکسینیشن سینٹر میں کم از کم آدھے گھنٹے کے لئے آرام کرنا ہوگا۔ اگر بعد میں کوئی مسلئہ یا تکلیف محسوس ہو تو قریبی محکمہ صحت حکام، اے این ایم اور آشا ورکر کو آگاہ کریں۔

وہیں انہوں نے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لئے اہم بات بتاتے ہوئے کہا کہ 'اگر کوئی کینسر، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ جیسی بیماریوں کی دوائیں لے رہا ہے تو وہ بھی کورونا ویکسین لے سکتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details