اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس ٹیم پر حملہ، 30 افراد حراست میں

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے جنسا علاقے میں بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر مقامی افراد نے حملہ کردیا جس میں کم سے کم چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ٹیم پر حملہ

By

Published : Oct 29, 2019, 1:38 PM IST

Updated : Oct 29, 2019, 7:40 PM IST


اس معاملے میں پولیس نے تقریباً 30 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'کرائم برانچ کی ایک ٹیم کی اطلاع کی بنیاد پر پیر کی رات جنسا علاقے کے ہرشاس گاؤں میں مطلوب چل رہے راجن بھاردواج اور راہل بھاردواج کو پکڑ لیا۔ دونوں ملزموں کو چھڑانے کے لئے بدمعاشوں کے حمایتی گاؤں کے لوگوں نے کئی پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر ان پر حملہ کردیا۔'

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران روہنیا سمیت کئی مقامات کی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ اسی درمیان ان کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

الزام ہے کہ بھیڑ نے پولیس پر اینٹ، پتھروں سے حملہ کیا جس سے پی ترپاٹھی سمیت کم سے کم چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ کئی پولیس اہلکار کو پکڑ کر مقامی افراد نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور ان کے پستول چھین لیے۔

انہوں نے بتایا کہ 'زخمی پولیس اہلکار کا علاج بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کے ٹراما سنٹر میں چل رہا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کلکرنی نے حالات کا جائزہ لیا اور فوری کاروائی کرتے ہوئے تقریباً 30 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔'

Last Updated : Oct 29, 2019, 7:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details