اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: مرادآباد میں سپاہی کے ساتھ بدتمیزی - up news

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ناگفنی علاقے میں پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کو سمجھانے پہنچی لیکن اس دوران کچھ لوگوں نے پولیس کے ساتھ بد سلوکی کر دی۔

لاک ڈاؤن: مرادآباد میں پولیس پر حملہ
لاک ڈاؤن: مرادآباد میں پولیس پر حملہ

By

Published : May 4, 2020, 3:10 PM IST

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے لوگوں نے پولیس پر حملہ کر دیا

پولیس کے مطابق 'شام کے وقت یہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دکاندار اور ٹھیلے والے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کی بھیڑ لگا رکھی ہے۔'

اس اطلاع پر پولیس اہلکار جتندر نے موقع پر جا کر بھیڑ کو ہٹانے کی کوشش کی۔ چنانچہ ہجوم نے سپاہی کو گھیر لیا اور اس کے ساتھ مار پیٹ کی کوشش کی گئی۔

اطلاع ملتے ہی اعلی افسران فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور فلیگ مارچ کرتے ہوئے لوگوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی۔

موقع پر پہنچے ایس پی سٹی امیت آنند نے کہا کہ 'ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details