اردو

urdu

ETV Bharat / state

ATS Uttar Pradesh اے ٹی ایس نے علی گڑھ سے 17 روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لیا - ریاست اتر پردیش کے کئی اضلاع

اے ٹی ایس نے ضلع علیگڑھ کے کوتوالی علاقے میں سے 10 خواتین سمیت 17 روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لے کر فارنرز ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اے ٹی ایس نے علی گڑھ سے 17 روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لیا
اے ٹی ایس نے علی گڑھ سے 17 روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لیا

By

Published : Jul 25, 2023, 12:36 PM IST

اے ٹی ایس نے علی گڑھ سے 17 روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لیا

علیگڑھ: ریاست اتر پردیش کے کئی اضلاع میں اے ٹی ایس نے مہم کے تحت روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا۔ علی گڑھ میں اے ٹی ایس کی مقامی یونٹ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کوتوالی تھانہ علاقے مقدوم نگر سے 17 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا۔ پکڑے گئے 17 روہنگیا میں سے 7 مرد ہیں جب کہ 10 خواتین ہیں۔ اس کے ساتھ 8 بچے بھی ہیں، جنہیں پولیس اہل خانہ کے ساتھ لے کر آئی ہے۔

تفتیش کے دوران ان تمام کے ساتھ کوئی درست دستاویزات نہیں ملے۔ جس کے بعد پولیس نے تمام ملزمان کو فارنرز ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار کل 17 افراد کے ساتھ کچھ معصوم بچے بھی شامل ہے جو خواتین کے ساتھ ہی ہیں۔ گرفتار محمد شاہ اور محمد ایوب نے خود بتایا کے ان کی رہائش پہکے میانمار میں تھی کسی طرح سے وہ بھارت اْگئے تھے اور علیگڑھ میں رہنا شروع کردیا۔ ملزمان نے بتایا ہمیں گرفتار کرکے ضلع اسپتال میڈیکل چیک اپ کے لئے لایا گیا ہے ہمارے ساتھ خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

علیگڑھ سرکل آفیسر (سی او اول) نے بتایا علی گڑھ میں اے ٹی ایس کی مقامی یونٹ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کوتوالی تھانہ علاقے مقدوم نگر سے 17 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا۔ پکڑے گئے 17 روہنگیا میں سے 7 مرد ہیں جب کہ 10 خواتین ہیں۔ پوچھ تاج کے دوران معلوم چلا یہ سب لوگ میانمار کے رہائشی ہیں اس لئے ان کے خلاف فارنرز ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rohingya Muslims in UP یوپی اے ٹی ایس کا روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 74 روہنگیا گرفتار

اس کے ساتھ 8 بچے بھی ہیں، جنہیں پولیس اہل خانہ کے ساتھ لے کر آئی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں مہم جاری ہے۔ اے ٹی ایس نے پولیس کے ساتھ مل کر ریاست کے کئی اضلاع میں چھاپے مار رہی ہیں۔ اس میں کل 74 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ 31 روہنگیا متھرا میں پکڑے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سہارنپور میں 2، میرٹھ میں 2، ہاپوڑ میں 16، غازی آباد میں 4، علی گڑھ میں 17 اور متھرا میں 31 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details