اترپردیش اے ٹی ایس نے گرفتار مشتبہ شدت پسندوں کے ساتھیوں کی تلاش میں کانپور میں چھاپہ مارا، اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایس کی ٹیم نے شہر کے بین گنج، چمن گنج، جاجمئو اور کان پور ریلوے اسٹیشن کے علاوہ شہر کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جس میں تقریباً چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔
کانپور: اے ٹی ایس نے چھاپہ ماری کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا - اہم دستاویزات اور نقشے برآمد کرنے کا دعوہ
اترپردیش اے ٹی ایس نے گرفتار مشتبہ شدت پسندوں کے ساتھیوں کی تلاش میں کانپور میں چھاپہ مارا، اس دوران اے ٹی ایس نے تقریباً چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔
اے ٹی ایس نے ان سے اہم دستاویزات اور نقشے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے موبائلز میں پائے گئے نمبروں کی تفصیلات سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
وہیں دوسری جانب کانپور پولیس کمشنر اسیم ارون نے شہر میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے، ساتھ ہی تمام ڈی سی پی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مستعد رہیں۔ رات میں شہر کے تمام ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز پر بھی چیکنگ مہم چلائی گئی۔ اس کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع میں بھی ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں ایودھیا، متھرا جیسے مذہبی مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ جب کہ شہروں میں بھی چیکنگ مہم تیز کردی گئی ہے۔