اردو

urdu

اے ٹی ایم کارڈز سے دھوکہ دینے والے بدمعاش گرفتار

امروہہ میں پولیس نے اے ٹی ایم کارڈز سے لوگوں کو دھوکہ دہی کا شکار بنانے والے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے، ملزمین کے پاس سے پولیس نے 38 اے ٹی ایم کارڈز سمیت غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔

By

Published : Feb 3, 2021, 7:36 PM IST

Published : Feb 3, 2021, 7:36 PM IST

اے ٹی ایم کارڈز سے ٹھگی کرنے والے بدمعاش گرفتار
اے ٹی ایم کارڈز سے ٹھگی کرنے والے بدمعاش گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں اے ٹی ایم کارڈز سے لوگوں کو دھوکہ دہی کا شکار بنانے والے گروہ کے تین شاطر بدمعاشوں کو رجب پور تھانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ویڈیو
اس تعلق سے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 'اقبال، شاہ رخ اور مصطفیٰ کو گرفتار کیا گیا ہے جو شاطر قسم کے ٹھگ ہیں۔ یہ لوگ کم بھیڑ والے اے ٹی ایم میں جاکر لوگو سے دھوکہ دہی کرکے پیسہ نکال لیا کرتے تھے۔ زیادہ تر یہ لوگ سیدھے سادھے لوگوں کو نشانہ بناتے تھے۔' گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے 38 اے ٹی ایم کارڈز، 7500 روپے نقد، واقعے میں استعمال کی جانے والی گاڑی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details