اردو

urdu

ETV Bharat / state

Umar Surrendered In CBI court عتیق احمد کے بیٹے عمر نے سی بی آئی عدالت میں کی سپردگی - لکھنؤ کی خبر

سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے بیٹے عمر احمد نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں خودسپردگی کی ہے۔Atiq Ahmed's son Umar surrendered in CBI court

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 23, 2022, 7:35 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں پھولپور سے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے بیٹے محمد عمر احمد نے منگل کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں خودسپردگی کی ہے۔ عدالت نے اسے 4دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔Atiq Ahmed's son Umar surrendered in CBI court

اپنے وکلاء کے ساتھ خودسپردگی کے لئے عدالت پہنچے عمر نے صحافیوں سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی مانگ پر اسے 4دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

قابل ذکر ہے کہ 24سالہ عمر احمد 2 لاکھ روپے کا انعامی ہے۔ اس کے خلاف رنگداری مانگنے کے معاملے درج ہیں۔ سال 2018 کے ایک معاملے میں عمر فرار چل رہا تھا۔ وہ نوئیڈا کے ایک پرائیویٹ لا کالج کا طالب علم ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے خلاف ایک کاروباری سے دیوریا جیل میں مارپیٹ کرنےکا بھی الزام ہے۔ لکھنؤ کے کرشن نگر باشندہ کاروباری پراپرٹی ڈیلر موہت جیسوال کے ساتھ اس نے جیل میں مارپیٹ کی تھی۔ اس معاملے میں لکھنؤ کے کرشنا نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

اس معاملے میں عتیق احمد کے علاوہ اس کے بیٹے عمر، اس کے قریبی ظفراللہ، فاروق، ذکی و غلام سرور سمیت 18 لوگوں کو پولیس نے نامزد کیا ہے۔ عمر عتیق کا سب سے بڑا بیٹا ہے۔ اس کے خلاف فورنسک شواہد ملنے کے علاوہ سی ڈی آر اور ٹاور لوکیشن کی بنیاد پر موقع واردات پر اس کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Atiq Ahmad Son in Police Custody: عتیق احمد کے بیٹے علی 24 گھنٹے کی پولیس تحویل میں

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details