اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہید کی بیوہ آسیا بیگم کی پریشانیاں دور کی جائیں گی: وزیر دارہ سنگھ چوہان

چوری چورا سانحہ کی صد سالہ تقریب میں آسیا بیگم کو اعزاز سے نوازنے کے بعد وزیر دارہ سنگھ چوہان نے کہا کہ آسیا بیگم کی تمام پریشانیوں کو دور کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں شہید کے اہل خانہ پریشانی میں نہیں رہ سکتے۔

آسیا بیگم کی پریشانیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی
آسیا بیگم کی پریشانیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی

By

Published : Feb 4, 2021, 7:37 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ کے تیلما گاؤں کی رہنے والی آسیا بیگم کی تمام پریشانیوں کا حل کرنے کی یقین دہانی محکمہ جنگلات کے وزیر دارہ سنگھ چوہان نے کرائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسیا بیگم کے شوہر 28 جون 2002 کو جمو کشمیر کے کوپواڑا ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں ہلاک ہو گئے تھے۔ آسیا کے دو بیٹے بھی فوج میں ہیں۔ اس کے باوجود بھی انہیں اپنے گاؤں میں شرپسند عناصر کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔

جمعرات کو چوری چورہ سانحہ کی صد سالہ تقریب میں آسیا بیگم کو اعزاز سے نوازنے کے بعد جب وزیر دارہ سنگھ چوہان سے آسیا بیگم کی پریشانی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں شہید کے گھر والے پریشانی میں نہیں رہ سکتے۔

ویڈیو

واضح ہوکہ بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے تیلما گاؤں کے مرحوم محمد شریف 47 ویں آر آر بٹالین میں نائب صوبے دار کے عہدے پر تعنات تھے۔ 28 جون 2002 کی رات کپواڑا ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں انہیں گولی لگی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اب محمد شریف کی فوج میں رہ کر ملک کی حفاظت کرنے کی وراثت ان کے دو بیٹے سرتاج انجم اور امار انجم سنبھال رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:

میرٹھ: مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کی گئی

سنہ 2002 میں محمد شریف کی آخری رسومات میں تمام اعلیٰ افسران نے تیلما گاؤں آکر اعلان کیا تھا کہ دریا آباد ٹکیت نگر روڈ پر جہاں سے تیلما گاؤں کی سڑک شروع ہوتی ہے، وہاں پر محمد شریف کے نام سے گیٹ اور ان کے گاؤں میں محمد شریف کے نام پر یادگاری عمارت بنائی جائے گی۔ تقریبآ 19 برس ہونے کے باوجود بھی اس اعلان کو عملی جامعہ نہیں پہنایا جاسکا۔ محمد شریف کے خاندان کے مطابق یادگاری عمارت بنانے کے لئے زمین کی نشان دہی بھی ہو چکی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محمد شریف کے کنبے سے پانچ افراد کی جانب سے ملک کی خدمت کرنے کے باوجود گاؤں میں اس خاندان کا کوئی احترام نہیں ہے۔ اس کنبے کو گاؤں کے چند افراد پریشان کر رہے ہیں۔ ان کے گھر کا راستہ اور نالی نہیں نکلنے دی جا رہی ہے۔ گاؤں کے چند افراد کے ذریعہ انہیں دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔

محمد شریف کی زوجہ آسیا بیگم جو اپنے ایک معذور بیٹے کے ساتھ گاؤں میں رہتیں ہیں، ان کے مطابق انہیں ہمیشہ جان و مال کا خوف بنا رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details