آگرہ: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے ایک وائرل ویڈیو کی صداقت کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک شخص کو تاج محل کے احاطے میں واقع گارڈن میں ایک خاتون کے ساتھ 'نماز' پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ASI to Probe Viral Video
اے ایس آئی کے آگرہ سرکل کے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ راج کمار پٹیل نے کہا کہ ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک شخص کو اس علاقے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جسے تاج محل کا احاطہ بتایا جاتا ہے۔ تاہم، ویڈیو کی صداقت کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا، خاص طور پر کیونکہ تاج محل میں ہمارے کسی بھی عملے نے ایسا ہوتا نہیں دیکھا۔ میں اتوار کو بھی تاج محل کے احاطے میں موجود تھا لیکن ایسا کوئی واقعہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ ASI to probe viral video of man offering namaz at Taj Mahal