اردو

urdu

ETV Bharat / state

Asaduddin Owaisi Rally in Bareilly: میں سیاست کرنے نہیں، بلکہ سیاست داں بنانے آیا ہوں، اسد الدین اویسی

اسد الدین اویسی نے بریلی میں ایک جلسہ Asaduddin Owaisi's rally in Bareilly سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود سیاست کرنے نہیں، بلکہ آپ کو سیاست داں بنانے آیا ہوں۔ اترپردیش میں بیس فیصد مسلمان ہیں، جو چار فیصد آبادی والوں کے پیچھے کھڑے ہیں۔ مسلمان اُن کا شامیانہ لگانے اور دری بچھانے کا کام کررہے ہیں۔

اسد الدین اویسی کا بی جے پی اور بی ایس پی پر تنقید
اسد الدین اویسی کا بی جے پی اور بی ایس پی پر تنقید

By

Published : Jan 6, 2022, 10:37 PM IST

Updated : Jan 7, 2022, 6:45 AM IST

بریلی:اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اے آئی ایم آئی اے کے سربراہ اسد الدین اویسی جمعرات کو بریلی کے میتھوڈسٹ انٹر کالج کے مشن گراؤنڈ میں منعقدہ ریلی Asaduddin Owaisi's rally in Bareilly سے خطاب کیا۔

اس دوران انہوں نے سماجوادی پارٹی، کانگریس اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اُنہوں نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سیاست کرنے نہیں آیا ہو، بلکہ آپ کو سیاست داں بنانے آیا ہوں، آپ کے حقوق اور فلاح کے لیے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں 20 فیصد مسلمان ہیں، لیکن، وہ چار فیصد لوگوں کے پیچھے کھڑے ہیں۔ 20 فیصد والے 4 فیصد والوں کی دری بچھانے، پوسٹر لگانے کا کام کرتے ہیں۔ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کی موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومت کو بھی خوب نشانہ بنایا۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ کسی کے پیچھے مت کھڑے ہوں بلکہ خود ایم ایل اے، ایم پی بن کر پارلیمنٹ اور اسمبلی پہنچیں۔ سماجوادی پارٹی اور کانگریس مجھے بی جے پی کی بی ٹیم کہتی ہے۔ میں نے اب تک بی جے پی کو تلنگانہ میں پنپنے نہیں دیا ہے۔

ویڈیو

اویسی نے ملائم سنگھ پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بی ٹیم وہ ہیں، جو پارلیمنٹ میں سنہ 2019 میں کھڑے ہوکر نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کی دعا دیتے Asaduddin Owaisi Criticizes BJP and SP ہیں۔ یہ آپ کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ اکھلیش یادو ہوں یا راہل گاندھی، ہر کوئی بڑا ہندو بن رہا ہے۔ بی جے پی سب سے بڑی ہندو پارٹی ہے۔ کانگریس پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ کانگریس نے 70 برسوں میں مسلمانوں کو کیا دیا، آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں۔ یہ مجلس میری نہیں آپ کی ہے۔ اسے مضبوط کریں۔ مجھے قتل اور سر قلم کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ میں کب دنیا سے چلا جاؤں کچھ پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایک رکن پالیمنٹ کے خواب میں شری کرشن آکر کہتے ہیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو متھرا سے الیکشن لڑنا چاہیے۔ اکھلیش یادو کے خواب میں شری کرشن ان کی سرکار بننے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ میں بھی آج آپ کو ایک خواب دے کر جا رہا ہوں کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے ارکان اسمبلی بنائیں، ارکان پارلیمنٹ منتخب کریں، ڈاکٹر بنیں، انجینیئر بنیں، سائنٹسٹ بنیں، صحافی بنیں اور اچھے انسان بنیں۔

اسد الدین اویسی نے اکھلیش یادو پر سب سے زیادہ طنز کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اکھلیش کا خواب کیا ہے؟ بلّی کی قسمت سے چھینکا نہیں ٹوٹتا۔

مزید پڑھیں:

اُنہوں عوام کو، خاص طور پر مسلمانوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف خواب دیکھنے کی بات نہیں کر رہا ہوں بلکہ میں ایک ایسا خواب دکھانا چاہتا ہوں، جو آپ کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کو تعلیمی، سیاسی، معاشی اور سماجی لحاظ سے مضبوط اور لائق بنائے گا۔

اویسی نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بول رہا ہوں۔ اگر میں جھوٹ بولوں تو مجھے قیامت کے دن پکڑ لینا۔ بریلی کی سرزمین پراپنے خطاب میں انہوں نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے نعتیہ اشعار بھی شامل کیے۔

Last Updated : Jan 7, 2022, 6:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details