اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسد الدین اویسی کی جونپور آمد کل

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کی جونپور میں کل آمد ہو رہی ہے، جس سے ایم آئی ایم کے کارکنان میں خوشی کا ماحول ہے۔

Asaduddin Owaisi arrives in Jaunpur tomorrow
اسد الدین اویسی کی جونپور آمد کل

By

Published : Jan 11, 2021, 3:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی جونپور آمد کل ہو رہی ہے جس سے ایم آئی ایم کے کارکنان میں خوشی کا ماحول ہے۔

اسد الدین اویسی کی جونپور آمد کل

واضح رہے کہ ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی منگل کے روز پوروانچل کے دورے پر آرہے ہیں بنارس میں سابق کابینہ وزیر و بھاسپا چیف اوم پرکاش راج بھر کے بڑے والد کی تیرہویں تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس کے بعد جونپور و اعظم گڑھ کے مدرسوں میں جاکر علماء کرام سے ملاقات بھی کریں گے۔ تو وہیں اسی دن سماج وادی پارٹی کے چیف و سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو کے آمد کی اطلاعات بھی گردش میں ہیں۔

ایم آئی ایم کے ضلعی صدر عمران بنٹی نے بتایا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی 8:30 بجے لال بہادر شاستری ایئرپورٹ بابت پور پر تشریف آوری ہوگی۔

اسد الدین اویسی کی جونپور آمد کل

عمران بنٹی نے بتایا کہ 9:30 بجے تک پارٹی کارکنان جونپور شہر کے قطب پور شاہراہ پر ان کا استقبال کریں گے اس کے بعد گورینی بازار میں واقع پارٹی دفتر پر بھی کچھ دیر رک کر پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کھیتا سرائے ہوتے ہوئے دیدار گنج اعظم گڑھ کے راستے صوبائی صدر شوکت علی کے یہاں رکیں گے اس کے بعد سرائے میر اعظم گڑھ ہوتے ہوئے ایئرپورٹ لوٹ جائیں گے۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ 90 کی دہائی کے بعد مسلم ووٹرز طویل عرصے سے سماج وادی پارٹی سے منسلک رہا ہے اور گزشتہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج جہاں ایم آئی ایم کارکنان کے لئے حوصلہ کن رہے تو وہیں مسلم ووٹروں میں ایم آئی ایم پارٹی ایک امید کی کرن کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

وہیں مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ این آر سی، سی اے اے اور دیگر معاملات میں سماج وادی پارٹی کے اعلیٰ لیڈران و کارکنان کی خاموشی سے دل برداشتہ ہوکر اسد الدین اویسی کی آمد سے پُر حوصلہ دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسے میں مسلمانوں کے ووٹ کا پولرائزیشن ہونے سے سماج وادی پارٹی کے لئے کسی چیلینج سے کم نہیں ہے۔

تو کہیں نہ کہیں اویسی کی آمد بی جے پی کے لئے کسی سوغات سے کم نظر نہیں آرہی ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخاب میں کیا ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن اسد الدین اویسی کی آمد نے سیاسی گلیاروں میں حرارت ضرور پیدا کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details