پریاگ راج: انعامی بدمعاش گرفتار
اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے دھوم گنج علاقے میں لمبے عرصے سے مطلوب چل رہے انعامی بدمعاش شانی پاسی کو پولیس نے ہوئی مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس سے مڈھ بھیڑ میں شامی زخمی ہوگیا اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل شرما نے بتایا کہ شہر میں جرائم اور جرائم پیشہ افراد پر قابو حاصل کرنے لئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کے تحت راجرو پور کے مامور پولیس ٹیم جھلوا تراہے پر علی الصبح گشت کررہی تھی۔ اس دوران تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ لوگوں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ لوگ پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے دیو گھاٹ کی جانب بھاگنے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دیکھ پولیس ٹیم نے دیگر تھانوں کو اس کی اطلاع دی۔ اس پر دیو گھاٹ بھیٹی مور پر دھوم گنج پولیس اور سوت ٹیم سے بدمعاشوں کو گھیرا لیا۔ خود کو گھرتا ہوا دیکھ بدمعاش سے پھر فائرنگ شروع کردی جوابی کاروائی میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کے قبضے سے ایک طمنچہ، کچھ کارتوس، موبائل اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔زخمی ملزم کو ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مسٹر شرما نے بتایا کہ پوچھ گچھ پر ملزم نے اپنا نام شانی پاسی بتایا ہے۔ وہ شیو کٹی علاقے کے چلا گوند پور کا رہنے والال ہے ۔ اس کے خلاف شہر کے دھوم گنج، مٹھی گنج، سوراؤں اور پڑوسی اضلاع کے رانی گنج تھانے میں کئی مقدمے درج ہیں۔وہ پولیس کو لمبے عرصے سے مطلوب چل رہا تھا اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔