اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں 'گودھن نیائے یوجنا' کو منظوری

ریاست چھتیس گڑھ وزارتی کونسل نے آج 'گودھن نیائے یوجنا' کو منظوری دے دی، جبکہ ہریلی تیوہار سے اس سکیم کا آغاز ہوگا۔

چھتیس گڑھ وزارتی کونسل نے آج 'گودھن نیائے یوجنا' کو منظوری دے دی، جبکہ ہریلی تیوہار سے اس سکیم کا آغاز ہوگا
چھتیس گڑھ وزارتی کونسل نے آج 'گودھن نیائے یوجنا' کو منظوری دے دی، جبکہ ہریلی تیوہار سے اس سکیم کا آغاز ہوگا

By

Published : Jul 14, 2020, 7:36 PM IST

اس کے ساتھ ہی مویشی پروری کرنے والوں سے ٹرانسپورٹ خرچ سمیت دو رویے کلو گوبر خریدنے کو منظوری دے دی گئی ہے۔

ریاست چھتیس گڑھ وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کی صدارت میں ان کی رہائشی دفتر میں وزارتی کونسل کی میٹنگ میں 'گودھن نیائے یوجنا' کو منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ریاست میں اب تک 5300 گوٹھان منظور کیے جاچکے ہیں، جس میں سے دیہی علاقوں میں 2408 اور شہری علاقوں میں 377 گوٹھان بن چکے ہیں، جہاں سے سکیم کی شروعات کی جائے گی۔

ریاست میں قائم گوٹھان میں گائے اور بھینس سے گوٹھان کمیٹیز کے ذریعے اس سے ورمی کمپوسٹ اور دیگر پیدوار تیار کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے اور گینک کھیتی کو فروغ کے ساتھ ہی دیہی اور شہری علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع، گائے پروری اور گائے کی حفاظت کی حوصلہ افزائی، کھلے طور پر چرانے پر پابندی، دو فصلی علاقے کی توسیع کے ساتھ ہی مویشی پالنے والوں کو مالی فائدہ ہوگا۔

ریاستی وزارتی کونسل کی میٹنگ میں گوبر کی قیمت دو رویے کلو ٹرانسپورٹ اخراجات سمیت منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خریداری کی قیمت طے کرنے کے لیے تشکیل کابینی کمیٹی کی جانب سے گوٹھان گرام میں مویشی پالنے والوں سے ڈیڑھ رویے فی کلو کی شرح سے گائے اور بھینس کے گوبر کی صلاح دی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details