اردو

urdu

ETV Bharat / state

شری کرشن جنم بھومی کی سائنسی تحقیقات کے لیے عدالت میں درخواست - اورنگ زیب

شری کرشن جنم بھومی تنازعہ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے ایک درخواست گزار نے عدالت میں اس زمین کی سائنسی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی جس پر شاہی مسجد عیدگاہ تعمیر کی گئی ہے۔

Application in court for scientific investigation of Shri Krishna Janmabhoomi
شری کرشن جنم بھومی کی سائنسی تحقیقات کے لیے عدالت میں درخواست

By

Published : Apr 15, 2021, 10:33 AM IST

اس مقدمے کی اگلی سماعت اب 10 مئی کو ہوگی۔

شری کرشن جنم بھومی معاملے میں اب تک سات مقدمے دائر کیے گئے ہیں اور بیشتر دعوؤں میں شری کرشن جنم بھومی کے 13 اعشاریہ 37 ایکڑ حصے پر تعمیر شاہی مسجد عیدگاہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ مہندر پرتاپ سنگھ اور چار دیگر افراد کے ذریعہ دائر مقدمہ میں بھی آگر قلعہ کے اندر بنی جہان آرا مسجد کی سڑھیوں کے نیچے کٹرا کیشو دیو کے مین دروازے کو اورنگ زیب کے ذریعہ دبا دئیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شری کرشن ورجمان، شیلندر سنگھ اور دیگر کی طرف سے بنام اتر پردیش سنی مرکزی وقف بورڈ اور دیگر سے سول جج سینئر ڈویژن متھرا جیوتی سنگھ کے سامنے آرڈر 26 رول اے۔10 کے تحت سائنسی تحقیقات کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے جس میں مورتیوں کو تلاش کرنے کے لیے تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ جاننے کی بھی کوشش کی گئی ہے جس زمین میں شاہی مسجد عیدگاہ تعمیر ہوئی ہے اس کے تعمیر سے پہلے اس زمین کی کیا صورت حال تھی اور وہاں کیا بنا ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details