جونپور:پارٹی کی خصوصی رکنیت سازی مہم کی جائزہ میٹنگ آج ضلع دفتر واجد پور میں ضلع صدر شیو نائیک پٹیل کی صدارت میں ہوگئی۔ جس میں قومی سکریٹری مالی نے کہا کہ پارٹی کے ذریعہ چلائی گئی خصوصی مہم کامیاب رہی۔ بڑے پیمانے پر ہر ذات۔ مذہب کے لوگوں نے جس طرح سے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ محروم طبقات کے لوگ امید بھری نگاہوں سے پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔Apna Dal (S) Membership Campaign Successful
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی پارٹی ہے جس میں سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود ممکن ہے جس طرح سے پارٹی کی صدر انوپریا پٹیل سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک دبے کچلے محروم سماج کے حق کی لڑائی لڑرہی ہیں۔ اس سے ہم سب کو یہ امید اور بھروسہ ہے کہ آنے والا وقت پارٹی کا ہوگا۔