کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے سونبھدر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی صرف مذہب اور ذات برادری کی بات کرتی ہیں۔ وہ اصل مسائل پر بات نہیں کرتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں انہیں اس بنیاد پر ووٹ مل جائے گا۔''
''ہم (کانگریس) اترپردیش میں سیاست کو ایک نئی سمت دینے کے لیے کوشاں ہیں جو ذات برادری کے بجائے ترقیاتی ایجنڈے پر مبنی ہو۔'' Priyanka Gandhi On Caste Politics in UP
انہوں نے بے روزگاری کے مسئلے Unemployment Issues پر بات نہ کرنے کے لئے دیگر پارٹیوں پر حملہ کیا اور سوال کیا کہ وہ کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو کیا سہولیت فراہم کریں گی؟ قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیا اقدام کریں گی۔
انہوں نے کانگریس کو اقتدار میں لانے کے لئے کانگریس کے حق میں ووٹ کی اپیل کی۔
پرینکا نے کہا کہ آپ کو سیاسی پارٹیوں کی نیت اور پالیسی کو دیکھنا چاہیے۔ ہم ان مسائل کی بات کررہے ہیں جن کا عوام سے تعلق ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب آپ مستقبل میں کیا چاہ رہے ہیں اس کا فیصلہ کرنا ہے۔