اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھپ کر شراب خریدنے جا رہے لوگوں پر کاروائی کی جائے گی

ہاٹ اسپاٹ علاقے سے چھپ کر شراب خریدنے جا رہے لوگوں پر سخت کاروائی کی جائے گی

By

Published : May 5, 2020, 10:42 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 2:41 PM IST

چھپ کر شراب خریدنے جا رہے لوگوں پر کاروائی کی جائے گی
چھپ کر شراب خریدنے جا رہے لوگوں پر کاروائی کی جائے گی

ریاست اترپردیش کے سہارنپور کے ایس ایس پی دنیش کمار نے آج ہاٹ اسپاٹ علاقے سے چھپ کر شراب لینے جا رہے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کوئی بھی فرد ہاٹ اسپاٹ علاقے کے باہر پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'، ساتھ ہی انہوں نے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست میں چار مئی سے شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے،اور شراب کی دکانوں کا کھلنے کا وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک مقرر کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے شراب کی دکانوں پر کل سے کافی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

وہی شراب کی دکانیں ہاٹ اسپاٹ علاقے کے باہر والے علاقے میں ہی کھولی گئی ہے، جس کی وجہ سے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں رہنے والے کچھ فرد چھپ کر شراب خریدنے جارہے ہیں، اس کی جانکاری ملنے پر آج ایس ایس پی دنیش کمار نے چھپ کر شراب خریدنے جا رہے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 'جو لوگ ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے نکل کر شراب خریدنے جارہے ہیں۔ان میں سے کسی بھی فرد کو علاقے کے باہر پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔'

ساتھ ہی انہوں نے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی گزارش کی ہے ۔


Last Updated : Jun 2, 2020, 2:41 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details