پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے لکھنؤ گھنٹہ گھر پر بارش سے بھیگنے کے سبب ہوئی تین مظاہرین خواتین کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ شہید ہیں جنہوں نے آئین کی بقاء کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور شہید ہوگئیں۔
ان شہید مظاہرین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں جاری پریس ریلیز کے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت نے قوم پر سی اے اے، این آر پی اور این آر سی مسلط کر کے انہیں آئین کی بقاء کے لیے دھرنا مظاہرہ کے لیے مجبور کر دیا، جس کے سبب ہماری خواتین کو سڑکوں پر نکلنا پڑا۔