گرفتار بائیکز چوروں کا کوئی تعلق پرانے بائیکز چوروں سے نہیں ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ایک ایک کر کے تمام بائیکز چور گروہ کا انکشاف کر دیا جائے گا۔
ایک اور بائیک چور گروہ کا انکشاف واضح رہے کہ بارہ بنکی میں اب تک کئی بائیکز چور گروہوں کا انکشاف ہو چکا ہے اور اب تک سینکڑوں کی تعداد میں بائیکز برآمد کی جا چکی ہیں۔
اسی ترتیب میں مسولی پولیس نے گشت کے دوران مسولی کراسنگ کے قریب جمعرات صبح مسولی تھانہ حلقہ کے گاؤں گدواپور مجرے بوریا کے ناگیندر، اسی تھانہ حلقہ میں واقع ترلوکپور کے آکاش یادو اور سلطانپور گاؤں کے منیش یادو کو گرفتار کیا۔
ان کی نشاندہی پر 10 بائیکز، 1 پستول اور زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ تفتیش میں ان لوگوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ لوگ ترلوکپور کے پرشانت دکشت عرف شبھم کے ساتھ مل کر بائیکز چوری کرتے ہیں اور پرشانت دکشت ہی چوری کی بائیکز فروخت بھی کرتا تھا۔
پرشانت بھی صبح ان لوگوں سے ملنے آنے والا تھا لیکن وہ کسی وجہ سے نہیں پہنچ سکا تھا۔ پولیس اب پرشانت کی تلاش میں مصروف ہے۔