اردو

urdu

بجنور: سالانہ چار روزہ مجلس کا پروگرام منسوخ

By

Published : Jun 15, 2020, 6:42 PM IST

بجنور میں ایک ایسی درگاہ ہے جو صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ درگاہ عالیہ نجف ہند پر ہر سال سالانہ چار روزہ مجلس کا پروگرام لاک ڈاؤن کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

درگاہ عالیہ نجف ہند
درگاہ عالیہ نجف ہند

ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کے جوگیرمپوری گاؤں میں سینکڑوں سال پرانی درگاہ عالیہ نجف ہند پر مولا علی کا روضہ ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مولا علی کے روضے کا دیدار کرنے ہر برس لاکھوں کی تعداد میں زائرین چار روزہ مجلس کے پروگرام میں دنیا بھر سے آتے ہیں۔

لیکن رواں برس لاک ڈاون کی وجہ سے چار روزہ مجلس کا پروگرام منسوخ ہو گیا ہے۔

مولا علی کے روضے پر اب کچھ ہیں زائرین آتے ہیں۔

درگاہ کمیٹی کے انتظامیہ کے رکن سکندر عباس نے بتایا کہ حکومت کے حکم سے درگاہ بند تھی، لیکن آٹھ جون سے درگاہ کو کھول دیا گیا ہے۔ اس دوران زائرین کو ماسک لا کر اور تھرمل اسکریننگ کے بعد ہی زائرینوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details