ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ میں سلطان الشہداء فی الہند حضرت سید سالار مسعود غازی رحمتہ اللہ علیہ کے آستانہ پر ہونے والا سالانہ جیٹھ میلہ کے سلسلے میں انتظامیہ کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس میٹنگ میں ملک میں پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس کے تحفظ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے سالانہ جیٹھ میلہ کی تاریخ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید شمشاد احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ 14 مئی سے شروع ہونے والا سالانہ جیٹھ میلہ جو پورے ایک مہینہ مسلسل چلتا تھا، اسے کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میلہ میں آنے والے زائرین آنے سے قبل انسان عالم کو اپنے گھروں پر کھڑا کرتے ہیں اس لیے ان سبھی زائرین کو بھی اطلاع دی جا رہی ہے، میلے کی تیاری تو مکمل کی جاچکی تھی، چونکہ تین مئی لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے کا انتظار تھا، لیکن حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی تاریخ میں توسیع کے بعد انتظامیہ کمیٹی نے بھی لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے اس میلہ کو میتوی کردیا ہے۔