اردو

urdu

ETV Bharat / state

الہ آباد ہائی کورٹ: نئے وکلاء کو ایک۔ایک ہزار روپئے دینے کا اعلان - الہ آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاون کے درمیان الہ آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10برس سے کم وکالت کرنے والے وکلاء کو مالی مدد کے طور پر ایک۔ایک ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

نئے وکلاء کو ایک۔ایک ہزار روپئے دینے کا اعلان
نئے وکلاء کو ایک۔ایک ہزار روپئے دینے کا اعلان

By

Published : Mar 26, 2020, 6:49 PM IST

ایسوسی ایشن کی ایلڈر کمیٹی کے چیئرمین ونے چندر مشر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھر 21 دنوں کے لاک ڈاؤن سے زیادہ تر نئے وکلاء مالی طور سے پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔

نئے وکلاء کو ایک۔ایک ہزار روپئے دینے کا اعلان

متعدد وکلاء ایسے ہیں جن کی مارچ اور اپریل کی آمدنی بہت ضروری ہوتی ہے کیونکہ بچوں کے ایڈمیشن، کاپی کتابوں، ڈریس میں انہیں کافی پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے، کئی نئے وکیل کرائے پر بھی رہتے ہیں۔

بارکونسل آف انڈیا و یوپی بار کونسل اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سربراہ رہ چکے سابق ایڈوکیٹ جنرل وی سی مشر نے کہا کہ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ایلڈر کمیٹی نے 10برس سے کم کی وکالت کرنے والے ایسوسی ایشن کے اراکین کو مالی مدد دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ایسے نئے وکیلوں کو ہائی کورٹ کھلنے یا حالات معمول پر ہونے پر ایک ایک ہزار روپئے کی مالی مدد کی جائےگی۔ سپریم کورٹ کے بار ایسوسی ایشن نے بھی اپنے یہاں کے جونیئر وکیلوں کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details