اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumtaz PG College انجمن اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ’ فاونڈرس ڈے‘کاانعقاد

بیرسٹر ممتازحسین کی یاد پر انجمن اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ممتاز پی جی کالج، ڈالی گنج لکھنؤکے مولانا علی میاں ہال میں ’ممتاز ڈے‘ کا انعقاد کیا گیا۔انجمن اصلاح المسلمین کےنائب صدر محمد سلیمان کی صدارت میں منعقد اس پروگرام میں بحیثیت مہمان ِخصوصی حضرت مولاناعتیق احمدبستوی و مقرر مولانا خالد رشید فرنگی محلی شریک ہوئے۔

انجمن اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ’ فاونڈرس ڈے‘کاانعقاد
انجمن اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ’ فاونڈرس ڈے‘کاانعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 7:28 PM IST

انجمن اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ’ فاونڈرس ڈے‘کاانعقاد

لکھنؤ:ریاست اتر پردیش کے لکھنو کے ڈالی گنج میں واقع ممتاز پی جی کالج کے مولانا میاں ہال میں ممتاز ڈے کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی ادائیگی ممتاز پی جی کے طالب علم یسع منہاج نے کی۔ اورفہیم انصاری نے دعائیہ تقریر کے پیش کی۔ اسکے بعد مہمانان کا استقبال گلدستہ دے کر کیا گیا۔ماریہ خاتون اور ان کے رفقاء نے ترانۂ ممتاز پیش کیا۔

مہمان خصوصی مولانا عتیق احمد بستوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر ممتاز حسین کی دکھائی روشنی میں اس ادارے سے منسک نئی نسل ملک کو ایک نئی منزل پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمیں بیرسٹر ممتاز جیسی عبقری شخصیت کا صدہا شکر گزار ہونا چاہئے جنہوں نے قوم و ملت کے لیے مشعل راہ قائم کی۔اس درمیان انہوں نے مولانا علی میاں ندوی کے افکار و خیالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا انجمن اصلاح المسلمین کے تمام اداروں سے مولانا ندوی کو بڑی ہی انسیت تھی۔

انجمن اصلاح المسلمین کے سکریٹری سید اطہر نبی ایڈوکیٹ نے استقبالیہ کلمات ادا کیا اور ممتاز کالج کے بانی بیرسٹر ممتازحسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر ممتاز اور ان کے رفقا ء نے جس نظام تعلیم کا خواب دیکھا تھا وہ آج ایک بڑے ادارے کی شکل لے چکا ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے انجمن کا تعارف پیش کرتے ہوئے بیرسٹر ممتاز حسین کے کارہائے نمایاں پر تفصیلی گفتگو پیش ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ بیرسٹرممتاز حسین اور انجمن اصلاح المسلمین کے دیگر بانیان و ادارہ سے متعلق ان سبھی مخلصین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد رکھی جائے گی جن کی پر خلوص خدمات کی وجہ سے آج یہ ادارہ جو۱۹۰۸؁ء میں ایک چھوٹی سی جماعت سے شروع ہوا تھا آج کئی اداروں کی آبیاری کر رہا ہے۔



انجمن کے نائب صدر محمد سلیمان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر ممتاز حسین نے مسلمانوں کی تہذیبی اور ثقافتی ضرورتوںکو وقت کی اہم ضرورت سمجھا وہ نوجوانوں کو دین کا سپاہی اور عصری علوم کا سپہ سالار دیکھنا چاہتے تھے۔ممتاز ڈے کے اس موقعے پر ممتاز پی جی کالج اور ممتاز انٹر کالج کے پرائمری اور انٹر کے ٹاپرس کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Syed Mission School in Lucknow لکھنؤ میں سر سید مشن اسکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا

انجمن کے نائب صدر سید حسین ایڈوکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلباءوطالبات کو مبارک باد پیش کی۔پروگرام میںممتاز پی۔جی۔ کالج اور انٹر کالج کے منتخب طلبا و عالبات نے مختلف النوع پروگرام پیش کیے۔پروگرام کی نظامت سینئر صحافی غفران نسیم نے کی۔ اس موقع پر سید حسین ایڈوکیٹ ،کنوینر حاجی محمد مشرف حسین، ڈاکٹر عمار نگرامی، محمدغفران نسیم،بلال نورانی، محمد حلیم، ایڈوکیٹ،عدیل احمد صدیقی، خالد حلیم ،ڈاکڑ نسیم احمدخاں، پرنسپل پی۔جی۔ کالج ، نوشاد حسین پٹھانیہ ،پرنسپل انٹر کالج ،ڈاکٹر محمد سلمان ندوی ،محمد شکیل پرنسپل سنی انٹر کالج ،ڈاکٹر عبد المتین ، ڈاکٹر فیاض قدوائی کے علاوہ انجمن اصلاح المسلمین کے ملازمین، ممتاز پی جی کالج و ممتاز انٹرکالج کے ا سٹاف، اسلامیہ ڈگری کالج کے اسٹاف سمیت، طلبا و طالبات کثیرتعداد میں شریک ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details