اردو

urdu

ETV Bharat / state

آنگن باڑی نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد ہے: سواتی سنگھ - وزیر مملکت محکمہ خواتین بہبود اور اطفال

بارہ بنکی میں وزیر مملکت سواتی سنگھ نے بتایا کہ آنگن باڑی کی جدید کاری کر کے ان کی برانڈنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنگن باڑی نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد ہے۔

Anganwadi is the basis of new education policy: Swati Singh
آنگن باڑی نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد ہے: سواتی سنگھ

By

Published : Jan 28, 2021, 6:58 PM IST

آنگن باڑی مراکز کی جانب سے بچوں کو راغب کرنے کے مقصد سے ریاست اتر پردیش میں تمام آنگن باڑی مراکز کو یکساں کر کے ان کی برانڈنگ کی جائے گی۔

آنگن باڑی نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد ہے: سواتی سنگھ

یہ اطلاع ریاستی وزیر مملکت (آزاد چارج) محکمہ خواتین بہبود اور اطفال ترقی و غذائیہ سواتی سنگھ نے دی ہے۔ اس کے لئے انہوں نے افسران کو وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابی حلقہ بنارس میں بنائے گئے آنگن باڑی مرکز سے سیکھنے کی ہدایت دی ہے۔

بارہ بنکی میں جمعرات کو 21 آنگن باڑی مراکز کو عوام کو معنون کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی وزیر مملکت (آزاد چارج) سواتی سنگھ نے کہا کہ ہم آنگن باڑی مراکز کو اپگریڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق بھی آنگن باڑی مراکز کی جدید کاری کی ضرورت ہے، کیونکہ بچوں کی ابتدائی تعلیم یہاں سے شروع ہوتی ہے، جس کی اہمیت مسلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ بچے آنگن باڑی مراکز میں آکر بنیادی تعلیم حاصل کر سکیں اس کے لئے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تمام آنگن باڑی مراکز یکساں لگیں، اس کے لئے ہم ان کی برانڈنگ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details