ملک بھر میں کورونا وبا نے ایک بار پھر سے دستک دے دی ہے۔ کورونا کے ساتھ ساتھ اومیکرون کے معاملات بھی منظر عام پر آرہےہیں۔
ملک کی متعدد ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ کے سبب نائٹ کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے ۔تاکہ کورونا کے بڑھتے خطرات پر قابو پایاجاسکے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی اگر بات کی جائے تو یہاں بھی کورونا کے مثبت کیسز مسلسل سامنے Muzaffarnagar corona Cases آرہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی 144 کیسز سامنے آئے۔
کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے کی وجہ سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ لوگ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ٹیکہ لگوا رہے ہیں اور دوسروں کو بھی ٹیکہ لگوانے کی درخواست کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:مظفر نگر: کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سینیٹائزیشن مہم کی شروعات
مظفر نگر میں گزشتہ روز 144 مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔ اب مظفرنگر میں مثبت کیسز کی تعداد 273 ہوگی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی بات کی جائے تو ضلع انتظامیہ اس مہلک وبا وبا پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔