اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajnath Sharma on Gandhi: 'مہاتما گاندھی کے خلاف ملک بھر میں ایک ماحول بنایا جا رہا' - بارہ بنکی میں مہاتما گاندھی کی 74ویں برسی

ملک بھر میں مہاتما گاندھی کے خلاف ایک ماحول بنایا جا رہا ہے، جس میں ہندو فرقہ پرست سادھو بھی شامل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں گاندھی نواز مفکر راج ناتھ شرما نے مہاتما گاندھی پر Rajnath Sharma on Gandhi منعقدہ ایک سیمنار کے دوران کیا۔

Rajnath Sharma on Gandhi Death Anniversary: 'مہاتما گاندھی کے خلاف ملک بھر میں ایک ماحول بنایا جا رہا'
Rajnath Sharma on Gandhi Death Anniversary: 'مہاتما گاندھی کے خلاف ملک بھر میں ایک ماحول بنایا جا رہا'

By

Published : Feb 2, 2022, 5:14 PM IST

بارہ بنکی: اترپردیش کے بارہ بنکی شہر کے سول لائن میں واقع گاندھی بھون میں گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ Gandhi Jayanti Samaroh Trust کے بانی اور گاندھی نواز مفکر راج ناتھ شرما نے کہا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ ہندو فنڈامنٹلسٹ، سادھو سنیاسی جو سماجی اصلاحات کی سمت میں کچھ نہیں کرتے، جو 70 برس میں ذات برادری کی تفریق کو ختم نہیں کر سکے، وہ مہاتما گاندھی پر نازیبہ تبصرہ کرتے ہیں، ان کا یہ کام بھی نہیں ہے۔

Rajnath Sharma on Gandhi Death Anniversary: 'مہاتما گاندھی کے خلاف ملک بھر میں ایک ماحول بنایا جا رہا'

انہوں نے ہندو مذہب کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے سادھؤں کا بائے کاٹ کریں۔ وہیں گاندھی نواز ڈاکٹر حفیظ گاندھی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی مخالفت کرنے والے لوگ ان کے سامنے ہی پیدا ہو گئے تھے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ان کو گولی مارنے کا خیال بھی سامنے نہیں آتا۔ Rajnath Sharma on Gandhi

یہ بھی پڑھیں: مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی: صدر، وزیراعظم اور اعلی رہنماؤں کا خراج عقیدت

انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول میں گاندھی جی کے نظریہ کے خلاف چیلینجز تو ہیں لیکن اسے دور کر لیا جائے گا۔ سیمنار سے قبل گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب ایک مارچ بھی نکالا گیا۔ Rajnath Sharma on Gandhi

ABOUT THE AUTHOR

...view details